جنرل نیوز

6/مئی کو ‘معھد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتھٹ نیپال ‘میں حجاج کے لیے تربیتی پروگرام

انوار الحق قاسمی (ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)

گزشتہ سے پیوستہ روز صدر مقام گئور میں جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مولانا محمد عزرائیل صاحب مظاہری نے فرمائی۔ اضح رہے کہ خبروں کے مطابق اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے،جس میں سب سے بڑا فیصلہ حجاج کرام کےلیے تربیتی پروگرام کا لیاگیا۔

جس کے انعقاد کے لیے مناسب مقام کی تعیین پر غور وفکر کیاگیا،تو سبھوں کی نگاہیں”معھد ام حبیبہ للبنات گروڈا نگر پالیکا جینگڑیا روتھٹ نیپال” پر جاکر جم گئیں اور پھر باتفاق آراء بتاریخ:6/مئی بہ روز سنیچر بوقت صبح:8:00 تا شام 4:00 تربیتی پروگرام رکھا گیاہے۔نوٹ :اس پروگرام میں خواتین آنا سخت منع

ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button