جنرل نیوز

مسجد خیر الانام چندرشیکھر کالونی نظام آباد میں گرمائی تعلیم کا اختتامی پروگرام 130 طلباء وطالبات نے کیا استفادہ 

دارالعلوم سعیدیہ کے نائب ناظم مولانا ارشد علی قاسمی کا خطاب

مسجد خیر الانام چندرشیکھر کالونی نظام آباد میں گرمائی تعلیم کا اختتامی پروگرام 130 طلباء وطالبات نے کیا استفادہ 

دارالعلوم سعیدیہ کے نائب ناظم مولانا ارشد علی قاسمی کا خطاب

نظام آباد/9جون (پریس نوٹ) گرمائی تعطیلات کے موقع پر شہر نظام آباد کے مختلف محلہ جات اور مساجد میں طلباء وطالںات کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی غرض سے سمر کیمپ منعقد کئے گئے اسی فکر کے تحت حافظ عبدالستار حافظ انور حافظ مبین مولوی ابرار نے شہر کی ابادی سے دور علاقہ چندرشیکھر کالونی نظام آباد میں محنت کی اور ضرورت کے مطابق طلباء وطالبات کو نورانی قاعدہ ناظرہ قرآن کے علاؤہ گناہوں کے نقصانات طاعات کے فوائد کلمات اسلام احادیث رسول سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوسوال جواب کی شکل میں یاددلانے کا اہتمام کیا الحمد للہ مجموعی طور پر عمدہ تعلیمی مظاہرہ کیا اس موقع پر دارالعلوم سعیدیہ مالا پلی نظام آباد کے ایک وفد نے اختتامی پروگرام کے موقع پر پہونچ کر بچوں کا جائزہ لیا اور انعامات تقسیم کرتے ہوئے بچوں کی ہمت افزائی کی معلمین اورمسجد انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوے مزید اس قسم کی محنتوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی مولانا ارشد علی قاسمی نائب ناظم دارالعلوم سعیدیہ نے کہا کہ دینی تعلیم کے اس سلسلہ کو وقتی نہ رکھیں بلکہ یومیہ صبح یا شام وقت نکال کر اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے وابستہ رکھیں یہی ہمارے لئے متاع دین ودنیا ہے مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ وخادم دارالعلوم سعیدیہ نے گذارش کی کہ کمیٹی کے ذمہ داران اپنی مسجد کے اطراف واکناف کے ہر گھر کی تفصیلات سے واقف رہیں ان کی دینی ودنیاوی ہر ضرورت کی تکمیل کا نظام بنائیں چونکہ شہر نظام آباد کے بعض محلوں سے یہ خبریں موصول ہورہی ہیں کہ وہاں ایمان وعقائد کے لٹیرے باطل نظریات کے حامل فرقے سرگرم ہیں اور بچوں کو دین سے منحرف کرنے کی سازشیں کررہے ہیں لہذا ایسے نازک وقت میں علاقہ چندرشیکھر کالونی کے تمام دینی جماعتوں اور تنظیموں کے ذمہ داران کو متحرک رہنے کی ضرورت ہے ایسے ہی مکاتب ومساجد کے ذریعہ ہم اپنے بچوں اوربچیوں کے دین وایمان کا تحفظ کرسکتے ہیں اس موقع پر صدر مسجد انتظامی کمیٹی محمد آصف علی مولانا اختر اشاعتی شیخ چاند پاشاہ محمد فہیم حافظ جنید ودیگر ذمہ دار احباب موجود تھے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button