نیشنل

ہندوستان میں ڈیجٹل کرنسی جلد ہی ہوسکتی ہے متعارف، ریزرو بینک آف انڈیا کی تیاریاں

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے ڈیجیٹل روپے کے بارے میں آگاہی وضع کرنے کی غرض سے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی CBDC سے متعلق ایک کانسپٹ نوٹ جاری کیا ہے جس میں بھارت میں ڈیجیٹل کرنسی جاری کرنے کے مقاصد، انتخابات، فوائد اور خطرات کی تشریح کی گئی ہے۔

نوٹ میں ٹکنالوجی اور ڈیزائن کے انتخابات، ڈیجیٹل روپے کے ممکنہ استعمال، جاری کرنے کے طریقہ کار اور CBDT کو متعارف کرانے میں بھارت کے ریزرو بینک کے کردار جیسے معاملات پر بھی بحث کی گئی ہے۔ بینک گزشتہ کئی مہینوں سے مرکزی بینک کی طرف سے ڈیجیٹل کرنسی کے طرز پر ڈیجیٹل روپے یعنی سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کو لے کر ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔ اس بارے میں سنٹرل بینک کا کہنا ہے کہ جلد ہی ای-روپے پر پائلٹ پروجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ اس ڈیجیٹل روپے کے کچھ خاص استعمال کے لیے شروع ہوگا۔

ہندوستان میں جلد ہی ڈیجیٹل کرنسی دیکھنے کو مل سکتی ہے اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا سرگرم دکھائی دے رہا ہے،ریزرو بینک، جلد ہی پائیلٹ پراجکٹ کے طور پر ڈیجیٹل روپے کے استعمال کا آغاز کرے گا جو کہ مخصوص استعمال کے لیے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button