نیشنل

میرٹھ میں برقی شاک لگنے سے 5 بھکت ہلاک _ کنور یاترا کے جلوس میں شامل ٹرالی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی

میرٹھ _ 16 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہفتہ کی رات کنور یاترا میں شامل گاڑی کا ڈی جے 11 کے وی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا۔ جس کی وجہ سے اس میں برقی رو دوڑ گئی ۔ جس کے نتیجہ میں برقی کا کرنٹ لگنے سے 10 بھکت جھلس گئیں۔ جن میں سے 5 کی موت ہوگئی، جب کہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ بھون پور پولیس اسٹیشن کے رالی چوہان گاؤں میں پیش آیا۔

 

یہ سب کنور یاترا کو ہریدوار سے لائے تھے۔ مرنے والوں کے نام ہمانشو، پرشانت، مہندر، لکمی اور منیش بتائے جا رہے ہیں۔ ہمانشو اور پرشانت دونوں حقیقی بھائی ہیں۔ تیسرے حقیقی بھائی وشال کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام مرنے والے رالی چوہان گاؤں کے رہنے والے ہیں۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ رات تقریباً 8.30 بجے پیش آیا۔ جب نوجوان اپنے گاؤں رالی چوہان واپس جا رہے تھے۔ کنور جلوس کے ساتھ ایک لمبا ڈی جے بھی تھا، جو گاؤں کے مندر کے قریب ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا، جس سے وہ کرنٹ لگ گیا۔

 

موقع پر کہرام مچ گیا۔ کچھ لوگوں نے زخمیوں کو ٹرالی سے الگ کیا۔ اطلاع پر ڈی ایم اور ایس ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو گنگا نگر کے آئی ایم ٹی، آنند اسپتال اور میرٹھ کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ سے مشتعل گاؤں والوں نے سڑک بلاک کر دی۔ کئی پولیس اسٹیشنوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

 

جلوس میں شامل بھکتوں نے بتایا کہ برقی سپلائی بند نہ کرنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ جبکہ جلوس کے دوران برقی بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور برقی حکام نے بتایا کہ برقی سپلائی بند کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button