مضامین

بے محنت پیہم کچھ نہیں ملتا!

انوار الحق قاسمی

واٹس ایپ:9779811107682+

یہ ایک نظام خالق ہے کہ اس کرہ ارضی پر کسی کو بے محنت پیہم کوئی مقام ملتا ہی نہیں ۔اس کو مثال سے یوں سمجھاجا سکتا ہے کہ ہر چیز کا ایک اثر ہوتاہے؛ چناں چہ آپ چاقو ہی کو دیکھ لیں کہ اس کا اثر کاٹنا اور جدا کرنا ہے،تو جیسے ہی آپ اسے کسی چیز پر استعمال کریں گے ویسے ہی وہ اسے کاٹ کر جدا کردے گا۔بعینہ یہی معاملہ سماجی خدمت کا بھی ہے کہ جو شخص بھی سماجی خدمت کرے گا اور لوگوں کے کاموں کو اپنا کام سمجھ کر اس کےلیے خوب دوڑ دھوپ کرے گا، اسے یکایک عوام الناس میں ایک بلند مقام حاصل ہو جاۓ گا۔

آج( ضلع روتہٹ چھتر نمبر دوم راجپور سے تعلق رکھنے والے)منتری محمد آفتاب عالم کو عوام میں جو یہ نمایاں مقام حاصل ہے یہ کسی کی ذاتی عطا کردہ نہیں ہے-کہ جو چاہے اسے ان سے چھین لے-اس کے لیے منتری محمد آفتاب عالم کی بڑی جفاکش قربانیاں ہیں۔بالفرض اگر اس کےلیے ان کی بے مثال قربانیاں نہیں ہوتیں،تو جیسے یہ آج ابھی جیل میں ہیں، ان کے صاحب زادگان :ڈاکٹر محمد عبد الرازق اور ڈاکٹر محمد فردوس کو لوگ نسیا منسیا کرچکے ہوتے؛چہ جائے کہ ڈاکٹر محمد عبد الرازق کو میئر میں بھاری ووٹوں سے کامیاب ہی کرتے-جب کہ یہ دور انتہائی تقابل کا ہے- معلوم یہ ہوا کہ آج اگر منتری محمد آفتاب عالم کے صاحب زادگان کی آوازوں پر لوگوں کا مجمع جو سیلاب کی طرح امڈ رہاہے اس میں منتری صاحب کی سماجی خدمت میں جہد مسلسل کا ایک خوب صورت ثمرہ ہے اور یہ ثمرہ ہر اس شخص کو ملے گا جو اپنے آپ کو سماجی خدمت کے لیے وقف کرے گااور یاد رہے کہ محض زبانی جمع خرچ کرنے سے کبھی کسی کو کچھ نہیں ملتا اگر کسی کا یہ باطل خیال ہے تو وہ اپنے اس باطل خیال کو فوری بدل لے۔

بخاری شریف اور مسلم شریف کی ایک حدیث ہے،جسےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ اللہ کا جو بندہ بے شوہر والی اور بے سہارا کسی عورت اور کسی مسکین حاجت مند آدمی کے کاموں میں دوڑ دھوپ کرتا ہو ، وہ اجر و ثواب میں اُس مجاہد بندہ کی طرح ہے جو اللہ کی راہ میں دوڑ دھوپ کرتا ہو ۔

تو ضرورت مندوں کے کاموں میں دوڑنے والے کا مقام صرف لوگوں ہی کے یہاں تک منحصر نہیں ہے؛بل کہ عنداللہ بھی اس کا بلند مقام ہے جیساکہ ذکر کردہ بالا حدیث سے واضح ہے۔

اس لیے ہر شخص! اپنے ذہن میں یہ اچھی طرح پیوست کرلے کہ اس کرہ ارضی میں نظام قدرت کی بنا کسی کو بھی بےمحنت پیہم کچھ نہیں ملتا۔ واضح رہے کہ اس حالیہ الیکشن میں منتری محمد آفتاب عالم کے صاحب زادے ڈاکٹر محمد فردوس صاحب ضلع روتہٹ چھتر نمبر دوم (2)سے مانیے میں الیکشن لڑرہےہیں،ان کا چناؤ نشان گاچھی چھاپ ہے۔ووٹر حضرات ان کے والد کی سماجی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں!

متعلقہ خبریں

Back to top button