جنرل نیوز

ضلع وقارآباد کے منے گوڑہ میں عظیم الشان پیمانے پر مسجد مھتاب لال قمر کا افتتاح

حیدرآباد 5مارچ 9( پریس نوٹ) حیدرآباد کے مضافات میں واقع ضلع وقارآباد کے منے گوڑہ میں عظیم الشان پیمانے پر مسجد مھتاب لال قمر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایک پُروقارنورانی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت جناب سید غوث محی الدین غوری صاحب نے کی جبکہ اس بابرکت تقریب کی نگرانی جناب مولانا محمد ظہیرالدین قاسمی نے انجام دی۔

تقریب میں جناب مولانا مفتی سید صادق محی الدین صاحب ، سابق صدرمفتی جامعہ نظامیہ حیدرآباد ، جناب مولانا محمد سلیم صاحب کشتاپوری مہتیم مدرسہ فیض القرآن کشتاپورہ ٹرسٹ، جناب مولانانعیم الدین کوثر رشادی ناظم مدرسہ قصداسبیل محبوب نگر، جناب مولانا مفتی محمد عبید، جناب محمد خواجہ صاحب پاشاہ بھائی ناظم جماعت اسلامی ہند محبوب نگرودیگر معززشخصیات نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ جناب سید امتیاز الدین غوری، جناب سید عظیم الدین غوری، جناب محمد ضاء الدین اورجناب سید الیاس الدین غوری نے تمام مہمانوں اور شرکائے تقریب کا استقبال کیا۔تقریب میں شریک علمائے دین نے مسجد کی تعمیر کا مقصد اور اسکے ذریعہ اُمت کے مسائل کے حل کے عنوان سے منعقد جلسہ سے ایمان افروزخطابات کیے۔

ظہر کی نماز کے بعد تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام شرکا کےلے ظہرانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ قابل غور بات ہے کہ جدید طرز تعمیر پر مبنی اس دومنزلہ عالیشان مسجد میں خواتین کے لے بھی مخصوص انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button