تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ حکومت نے شدید بارش کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو دو دن تعطیلات کا اعلان کردیا

حیدرآباد _ 20 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے کئی اضلاع اور حیدرآباد میں گزشتہ دو دنوں سے جاری شدید بارش کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو دو دن جمعرات اور جمعہ کو تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے

 

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ٹیوٹر پر اس بات کی اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو  کی ہدایت کے تحت پر  ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں دو دن کی تعطیلات کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی جمعرات اور جمعہ کو تعطیلات رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button