جنرل نیوز

کھمم میونسپل کارپوریشن کے قدیم کامپلکس کی انہدامی کاروائی _ کرائے داروں نوٹس دئے بغیر کاروائی

کھمم شہر کے قلب میں قدیم بلدیہ کارپوریشن آفس روڈ پر واقع بلدیہ کارپوریشن کھمم کا بہت بڑا 40 سال قدیم کامپلیکس واقع ہے جو گراؤنڈ فلور اور بالائی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہے بلدیہ کارپوریشن کھمم کے کامپلیکس میں کئ سالوں سے کرایہ پر لوگ اپنی اپنی تجارت کررہے ہیں

 

جس میں کرانہ مرچنٹس ریس مرچنٹس موبائل شاپس واقع ہے۔۔۔ حالیہ شدید ترین بارش کی وجہ سے کھمم بلدیہ کارپوریشن کے عہدیداران نے گراؤنڈ فلور میں واقع تمام دکان داروں کو اچانک خالی کرنے کو کہا اور بلدیہ عہدیداران نے کہا کہ صرف چار دن میں بالائی منزل کو منہدم کر کے گرونڈ فلور میں واقع تمام دکانداروں کو دوبارہ دوکانات حوالہ کرنے کا تیقن دیتے ہوئے انہدامی کاروائی کا آغاز کیا

 

یقیناً عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمداری ہے عمارت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے بالائی منزل کو منہدم کیا جارہا ہے چار دن میں کام مکمل کر کے دوبارہ دوکانات بحال کیے جانے کا تیقن دیا تھا دکان داروں نے کھمم بلدیہ کارپوریشن کے عہدیداران کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہدامی کاروائی کے نام پر اچانک دکانوں کو بند کروادیا گیا جس کی وجہ سے تجار پریشان حال ہے پہلے ھی کرونا وائرس کے بعد کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں تمام دکان داروں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہدامی کاروائی کو فوری مکمل کرتے ہوئے جلد از جلد کاروبار کو بحال کیاجائے

متعلقہ خبریں

Back to top button