این آر آئی

سعودی عرب۔سفارت خانہ ہند میں “پرواسی پریچئیے” کلچرل ویک میں حیدرآبادی جھلکیاں

ریاض ۔ کے این واصف

سفارتخانہ ہند ریاض نے ہندوستانی تہذیبی ورثہ اور روایات پر مشتمل ایک تاریخ ساز پروگرام "پرواسی پریچئے” کا اہتمام کیا۔ ایک ہفتہ طویل اس پروگرام میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی تارکین وطن نے اپنی اپنی ریاست کے روایتی کلچر ، آرٹ، رقص، گیت، غذائی اشیاء، لباس، زیورات وغیرہ پیش کئے۔

 

اس دوران مختلف ریاستوں کے نمائندوں نے اپنے پروگرامس پیش کئے جن میں کیرالہ، اترپردیش،راجستھان، پنجاب، دہلی، تلنگانہ ، ٹامل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹرا، آندھرا پردیش ، اڈیسہ اور گجرات شامل تھے۔تلنگانہ کی جانب سے یہاں کے مختلف تہواروں بتکماں، بونالو وغیرہ کے مظاہرہ کے بعد شعیب محی الدین کی زیر قیادت ان کے فرزند ہارون شعیب اور دیگر طلباء نے حیدرآبادی بارات میں مرفہ رقص کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس میں ریاض کے مختلف حیدرآبادی طلباء نے حصہ لیا۔

یارا انٹر نیشنل اسکول کی ٹیچرس شاہین افروز اور عرشیہ نے سلیمان خطیب کی نظم پر مشتمل ڈرامہ "ساس بہو” اور شاہین افروز نے مذاحیہ نظم "میرے ساجن دبئی سے آجاو” پیش کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر سیدہ جویریہ خالد کی پینٹنگز کی نمائش بھی منعقد کی گئی۔ انہوں نے واٹر کلر اور اکریلک (Acrylic) پر مبنی پینٹنگز اور خطاطی کے نمونے پیش کئے۔ وہ انٹر نیشنل انڈین اسکول ریاض کی سابق طلبہ ہیں اور انہوں نے دکن اسکول آف فارمیسی حیدرآباد سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی تکمیل کی اور انہیں بچپن سے ہی پینٹنگ کا شوق رہا ہے۔

 

انجنئیر محمد مبین نے اس پروگرام میں ریاست تلنگانہ کے کوآرڈینیٹر کا رول ادا کیا۔پروگرام میں این آر آئیز کی غیر معمولی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے سفارتخانہ ہند نے اس پروگرام کو سالانہ بنیاد پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button