انٹرٹینمنٹ

آسٹریلیا چھٹویں بار بنا ورلڈ چیمپئن ، ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو 6 وکٹوں سے دی شکست

احمد آباد _ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں ٹریوس ہیڈ کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندوستان کی شروعات خراب رہی لیکن ویراٹ کوہلی (54) اور کے ایل راہل (66) کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم 240 رنز پر آل آوٹ ہوگئی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے سب سے زیادہ 3 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

جواب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز بھی خراب رہا اور 47 کے اسکور پر3  وکٹیں گر گئیں۔ بمراہ کے پہلے اوور میں آسٹریلیا نے 15 رنز بنائے لیکن محمد شامی نے 1.1 اوور میں ڈیوڈ وارنر کی گیند پکڑتے ہی ان کا وکٹ لیا۔ وارنر 3 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد بمراہ نے 5ویں اوور میں اسٹرائیک کی اور مچل مارش کو تیسری گیند پر 15 رنز پر آوٹ کر دیا۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ بمراہ کے 7ویں اوور کی آخری گیند پر آو ٹ ہوئے۔ لیکن ہیڈ اور مارنس لیبوشگن کے درمیان شراکت نے سارا کھیل ہی بدل دیا اور ٹیم انڈیا کے ہاتھ سے ٹائٹل چھین لیا ۔

 

جب ہیڈ آوٹ ہوگئے  تب تک آسٹریلیا کی ٹیم جیت کے قریب پہنچ چکی تھی۔ ہیڈ نے 120 گیندوں میں 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے اور 42.5 اوورز میں سراج کی گیند پر گل کے ہاتھوں کیچ آو ٹ ہوگئے۔ لیبوشگن 58 رنز بنا کر ناٹ آو ٹ ہوئے جبکہ میکسویل نے 2 رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button