راجیہ سبھامیں اگستا معاملہ پر ہنگامہ

راجیہ سبھا میں آج اگستا ہیلی کیاپٹر سودے کے مسئلہ پر ہنگامہ ہوا۔ سودے بازی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کانام لینے پر کانگریس کے ارکان نے اعتراض کیا اور کرسی صدارت کے قریب پہنچ کر احتجاج کرنے لگے۔ شوروغل کے درمیان ایک مرتبہ کاروائی کو ملتوی کیا گیا۔ بعد ازاں سونیا گاندھی نے ان لگائے گئے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیا دقریار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔