تلنگانہ

ننھا روزہ دار ، شیخ مشہود

عادل آباد۔20/مارچ(اردو لیکس) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مسلمان نماز ، روزوں ، تراویح و دیگر عبادات کا اہتمام جہاں کرتے ہیں وہیں معصوم بچے بھی بڑوں کی نقل وحرکت پر مکمل نظر رکھتے ہوئے سحر و افطار کے اوقات میں پھرتی کے ساتھ ہر کام میں پیش پیش رہتے ہیں۔

 

بڑے احباب کی جانب سے منع کرنے کہ باوجود بڑے ذوق و شوق کے ساتھ کم عمر کے معصوم بچے بھی روزہ رکھ کر دن بھر کچھ پیے بغیر ہی روزہ کی تکمیل کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیتے ہیں۔ایسا ایک واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد مستقر میں پیش آیا۔حضرت مولانا شیخ محمود رشیدی و مصباحی کہ 7 سالہ فرزند شیخ مشہود نے رمضان المبارک کا سخت دھوپ کی شددت کے باوجود پہلا روزہ رکھ کر سب کو حیران کردیا۔

 

معصوم کے والدین نے دن بھر ‌نگرانی کی بالآخر افطار کے وقت مختلف فروٹ اور ڈش تیار کرتے ہوئے معصوم کو پھلوں کا ہار پہنار کر روزہ افطار کرایا۔اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکر بجالایا۔معصوم شیخ مشہود کے روزہ رکھنے کی اطلاع پر دادی،نانا ، نانی اور رشتہ داروں نے بھی خوب دعاؤں سے نواز اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کی۔آپ کو بتادیں کہ معصوم شیخ مشہود صحافی خضر یافعی کو رشتہ میں بھانجے ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button