تلنگانہ

حیدرآباد سے باہر پہلی مرتبہ ورنگل کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

ورنگل _ 28 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے شہر ورنگل کے گورنمنٹ سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل میں دل کے آپریشن شروع ہوگئے ہیں۔ چہارشنبہ کو کاکتیہ میڈیکل کالج کیمپس کے سپر اسپیشلٹی اسپتال میں کی گئی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب رہی۔ ایک سال سے دل کے سوراخ میں مبتلا خاتون کی اوپن ہارٹ کی  کارڈیو تھراپیٹک سرجری کامیابی سے مکمل کی گئی۔

 

اس موقع پر ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے ایم جی ایم کے ڈاکٹروں اور عملہ کی ستائش کی۔ انہوں نے  حیدرآباد سے باہر پہلی بار ورنگل گورنمنٹ ایم جی ایم میں اوپن ہارٹ سرجری کی ستائش کی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ اس کی مثال ہیں۔

 

ڈاکٹروں کی تفصیلات کے مطابق، پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی علاقے سے تعلق رکھنے والی وڈی پلی سوپنا (31) اپنے شوہر کمار کے ساتھ مزدوری کا کام کرتی ہے ۔  ایک سال سے سوچنا کے  دل میں سوراخ ہونے کا پتہ چلا۔جس کی وجہ سے وہ صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھی ۔ 8 ستمبر کو مقامی سرکاری ڈاکٹروں کی ہدایت پر ایم جی ایم کے میڈیکل افسران سے رابطہ کیا گیا اور اسے  کاکتیہ میڈیکل کالج کے احاطے میں واقع سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا اور طبی معائنے کرائے گئے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جس نے تقریباً 20 دن تک ٹیسٹ کیے، دل میں سوراخ کے سائز اور سمت کا تعین کیا اور چہارشنبہ کی صبح اس کی سرجری کی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک محنت کرتے ہوئے کامیابی سے سرجری مکمل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button