تلنگانہ

تلنگانہ میں اساتذہ تنظیموں کا احتجاج کا اعلان۔ نئے پی آر سی کی تشکیل اور پہلی تاریخ کو تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ بھی شامل

حیدر آباد: تلنگانہ میں اساتذہ کی مختلف تنظیموں نے نئے پی آرسی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے مرحلہ واری طور پر طویل مدتی احتجاجیکا اعلان کیا ہے۔ 18 اور 19 جولائی کو بائیک ریالی نکالی جائے گی ۔12 اگست کو ریاست کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ریالیاں نکالی جائیں گی اور احتجاجی دھر نے منظم کئے جائیں گے۔

 

 

یکم ستمبر کو چلو حیدر آباد پروگرام منظم کیا جائے گا۔ تلنگانہ یوٹی ایف کے دفتر میں اساتذہ کی مختلف تنظیموں کی اسٹیرنگ کمیٹی کے قائدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہیں ادا کیا جائے اور دیگر زیر التوا مطالبات بھی حل کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button