جرائم و حادثات

تلنگانہ: رنگا ریڈی کی فیکٹری میں دھماکہ 14 ورکرس زخمی

حیدرآباد: رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر میں ایک پینٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری (پینٹس کمپنی) میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 ورکرس شدید زخمی ہوگئے۔ شاد نگر کے قریب سری ناتھ روٹو پیک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں ڈائپرز اور پینٹس کی تیاری سمیت مختلف یونٹس ہیں۔

 

 

اتوار کی رات پینٹ ڈپارٹمنٹ میں اس وقت آگ لگ گئی جب پینٹ بنانے والی مشین اچانک پھٹ گئی جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 14 افراد کو آگ لگ گئی۔ حادثہ کے وقت انڈسٹری میں 50 سے زائد مزدور موجود تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button