جنرل نیوز

محمد عبد الرشید خان صاحب کا امریکہ میں انتقال

حیدرآباد: جناب محمد عبد الرشید خان صاحب ولد مرحوم محمد عبد اللہ خان صاحب بروز جمعہ بتاریخ 16 جون 2023 کو میشیگن (Michigan) میں بعمر 96 سال انتقال کرگئے۔ انہیں کچھ عرصے سے ڈیمنشیا (DEMENTIA) ہوگیا تھا۔ وہ حکومت آندھرا پردیش حیدرآباد میں ڈپٹی لیبر کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے اور انکا مکان دارالشفا میں تھا۔ بروز ہفتہ 17 جون کو نماز جنازہ اسلامک ایسوسی ایشن آف گریٹر ڈیٹرائٹ (.I.A.G.D) کی مسجد میں ادا کی گئی۔ اور تدفین وائٹ چیاپل ٹراۓ (White Chapel, Troy)میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں ایک بیٹا ارشاد احمد خان اور تین بیٹیاں ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے حیدرآباد میں صفی قادری

+91 80082 34123

اور امریکہ میں ارشاد احمد خان

+1 847 456 7742

سے ربط کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button