نیشنل

گجرات میں خوفناک سڑک حادثہ 4 افراد ہلاک

احمد آباد _ گجرات کے وڈودرا میں قومی شاہراہ پر ایک بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ خوفناک حادثہ منگل کی صبح وڈودرا کے کپورائی پل پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک لگژری بس نے ہائی وے پر ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے اور  زخمیوں کو وڈودرا کے سایاجی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس راجستھان کے بھیلواڑہ سے ممبئی جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button