جنرل نیوز

محبوب نگر رکن اسمبلی سرینواس ریڈی کے ہاتھوں الفیض ویلفیئر سوسائٹی کیلنڈر کا افتتاح 

محبوب نگر 30  ڈسمبر ایم ایل اے کیمپ آفس محبوب نگر رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی صاحب کے ہاتھوں الفیض ویلفیئر سوسائٹی 2024 کیلنڈر کی افتتاح تقریب عمل میں ائی کیلنڈر میں عوامی شعور اجاگر کیلئے تلنگانہ حکومت کی 6 اسکیمیں شائع کیا گیا

 

مہالکشمی ۔ ریتو بھروسہ ۔ گرہا جیوتی ۔ اندرما یلو۔ یو ویکاسم ۔ چیتا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی  کو ٹوپی اور شال سے نوازا گیا۔ یادداشت پیش کرتے ہوئے گزارش کی گئی اردو میڈیم اسکولوں کو سرکاری  زمینوں پر عمارتیں تعمیر کی جائیں۔ مسلم نوجوانوں کو 100 فیصد رعایتی قرضہ دیا جائے۔

 

مسلم قبرستانوں کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں قبرستان کے لیے سرکاری زمینیں مختص کی جائیں۔ اس موقع پر الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا۔ سیکرٹری .محمد یعقوب ، شیخ محمود۔اور  دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button