نیشنل

اندور کی مندر میں 25 بھکت کنویں میں گر پڑے _ سری رام نوی کے جشن کے دوران حادثہ _ کئی بھکت زخمی

نئی دہلی _ 30 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش کے اندور میں سری رام نومی کے موقع پر ایک حادثہ پیش آیا۔ سنیہ نگر کے قریب پٹیل نگر میں واقع سری بیلیشور مہادیو جلی لال مندر میں قدم کنویں کی چھت گرنے سے 25 سے زیادہ لوگ کنویں میں گر گئے۔ اس واقعہ میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس اور این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس وقت مقامی لوگ بھی متاثرین کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیم کنویں میں گرنے والے افراد کو سیڑھی کی مدد سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button