جنرل نیوز

کامل مومن کی علامت ’’حبّ رسول صلی ﷲ علیہ وسلم‘‘ نارائن پیٹ میں جلسہ میلادالنبی ﷺ سے علماء کا خطاب

نارائن پیٹ : 08 اکتوبر ( اردولیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے احاطہ میں موجود مسجد تقی باباؒ میں سالانہ جلسہ جشن عید میلادالنبی کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا نے فرمائی جبکہ مہمانانِ خصوصی مولانا حافظ وقاری مفتی محمد شفاعت علی نظامی۔ مولانا حافظ وقاری محمد فاروق بن مخاشن نے خطاب کیا اور اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ سے محبت کرنا فرض،واجب اور لازم ہے، یہ ایمان کا لازمی حصہ ہے، اسکے بغیر انسان مومن ہو ہی نہیں سکتا۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبت کی منجملہ علامات میں سے یہ ہے کہ تمام معاملات میں حضور نبی کریم ﷺ کی اطاعت و اتباع کی جائے ﷲ رب العزت نے اپنی ذات باری کیساتھ محبت کرنے والوں کا دعویٰ محبت پرکھنے کیلئے اپنے آخری نبی و رسول حضرت سیدنا محمد رسول ﷲ ﷺ کی اتباع کو معیار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر مسلمانوں سے حب رسول و اتباع رسول کا عہد کرنے کی تلقین کی۔ قبل ازیں جلسہ کا آغاز حافظ وقاری سید محمد تقی رابع مصطفی قادری جانشین سجادہ و امام مسجد تقی باباؒ کی قرات اور حافظ محمد فخرالدین تاج امام جامع مسجد کی حمد ونعت سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض حافظ چاند پاشاہ لیکچرر نے انجام دیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button