جنرل نیوز

اوٹکور کے حافظ و مولوی عبدالرحمن شاہ سوشل جسٹس ہیومن راٸٹس نامپلی کے ناٸب صدر منتخب

اوٹکور : ( پریس ریلیز) شاہ سوشل جسٹس فار انٹر نیشنل سیول اینڈ ہیومن راٸٹس کونسل حلقہ اسمبلی نامپلی کے مینارٹی ناٸب صدر کی حیثیت سے جناب حافظ و مولوی عبدالرحمن متوطن اوٹکور کو منتخب کیا گیا ہے۔شاہ سوشل جسٹس فار انٹرنیشنل سیول اینڈ ہیومن راٸٹس کونسل کے نیشنل پریسیڈنٹ جناب محمد شاہ شیخ اپنے ہاتھوں سے آج حیدرآباد میں ایک منعقدہ اجلاس میں جناب حافظ و مولوی عبدالرحمن کو حلقہ اسمبلی نامپلی مینارٹی ناٸب صدر منتخب کرکے سند پیش کیا گیا۔اس موقع پر جناب محمد شاہ شیخ نیشنل پریسیڈنٹ نے حافظ و مولوی عبدالرحمن سے نیک توقعات کا اظہار کیا ہے۔اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حلقہ اسمبلی نامپلی میں ایک حرکیاتی ذمہ داری کے ساتھ بخوبی خدمات انجام دیں گے۔اس موقع پر جناب محمد احمد نیشنل جنرل سکریٹری،ایس سرینواس گپتا،صدر گوشا محل ڈویژن،اور محمد عبدالرٶف صدر میڈیا سیل حیدرآباد و سکندرآباد،کے علاوہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔بعد ازیں نو منتخبہ ناٸب صدر حافظ و مولوی عبدالرحمن نے اخباری نماٸندوں سے کہا کہ میں اس ذمہ داری کو بحسن و خوبی نبھاٶں گا اور عوامی مساٸل کو حل کروانے میں پوری جستجو و کوشش کرکے غریب عوام کو انصاف دلاٶں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button