تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع سمیت حیدرآباد میں گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش: ویڈیوز دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔ آج صبح سے ہی مطلع ابر آلود تھا اور وقفہ وقفہ سے بعض مقامات پر یلسی بارش ہورہی تھی لیکومن رات ساڑھے 9 بجے کے بعد دھواں دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بارش کی وجہہ سے جہاں شہریوں کو راحت ملی وہیں حالیہ دنوں میں بارش سے ہونے والے جانی نقصان اور درختوں اور الیکٹریکل پولس کے کرنے کے واقعات کے پیش نظر عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ پرانے شہر سمیت دونوں شہروں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے گاڑی سواروں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاوہ ازیں ریاست کے کئی اضلاع بشمول کریم نگر،جگتال، سدی پیٹ، سرسلہ کے علاوہ اور بھی کئی اضلاع میں بارش ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button