نیشنل

رائچورمیں آزادامیدوارمجیب الدین کی جوش وخروش کےساتھ انتخابی مہم جاری

رائچور:کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کےپیش نظرسیاسی جماعتیں اوردیگرلیڈرایک دوسرےپرسبقت لےجانےکی کوشش کررہےہیں۔رائچورشہرمیں بھی کافی سیاسی ہلچل دیکھی جارہی ہے۔رائچورشہری حلقے میں بی جےپی امیدوارڈاکٹرشیوراج پاٹل،کانگریس امیدوارمحمدشاہ عالم اورآزادامیدوارمحمدمجیب الدین کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھاجارہاہے۔

مجیب الدین نےآج رائچورشہرکےوارڈنمبر7اور8میں انتخابی مہم چلائی۔انتخابی مہم میں مجیب الدین کےحامیوں اورنوجوانوں نےکثیرتعدادمیں حصہ لیا۔جگہ جگہ مقامی لوگوں نےآزادامیدوارمجیب الدین کااستقبال کیا۔مجیب الدین نے مقامی لوگوں سےفردافرداملاقات کرتےہوئےانکےانتخابی نشان گیس سلینڈرپر ووٹ دینےکی اپیل کی۔

اس موقع پرانہوں نےکہاکہ وہ الیکشن میں جیت کرآنےکےبعدرائچورشہرکی شکل وصورت بدل دینگے۔انہوں بتایاکہ وہ رائچورکی ترقی کیلئےایک جانع منصوبہ رکھتےہیں۔مجیب الدین نےانکی ملی وسماجی خدمات کی بنیادپر انہیں ووٹ دینے کی عوام سےاپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button