تلنگانہ

کمسن طالبہ کو سانپ نے ڈس لیا ۔ضلع رنگا ریڈی کے اسکول میں واقعہ

رنگا ریڈی:کمسن طالبہ کو سانپ نے ڈس لیا۔ یہ واقعہ ضلع رنگا ریڈی چودھر گوڈہ منڈل پیدا ایلکی چرلا کے منڈل پریشد پرائمری اسکول میں پیش آیا۔ تیسری جماعت کی طالبہ اکشیتا کو سانپ نے اس وقت ڈس لیا جب وہ واش روم گئی ہوئی تھی۔ سانپ کے لڑکی کو ڈسنے کے بعد ساتھی طلبہ اور طلبہ کے والدین میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ طالبہ کے والدین کا الزام ہے کہ اسکول میں صاف صفائی کا مناسب انتظام نہیں ہے اور بیت الخلاء کچرے سے بھرے ہوئے ہیں جس سے بدبو پھیل رہی ہے اور زہریلے سانپ وہاں آرہے ہیں۔ اکشیتا کو علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button