مغربی بنگال میں78.25 فیصد پولنگ

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلہ کے لئے آج پولنگ ہوئی۔ جملہ 78.25 فیصد رائے دہی ہوئی۔ بعض اکا دکا نا خوشگوار واقعات کے سوا رائے دہی مجموعی طور پر پرامن رہی۔ کچھ مقامات پر ترمنول کانگریس اور بی جے پی کے ارکان نے درمیان معمولی جھڑپیں ہوئیں۔