نیشنل

متھرا شاہی عیدگاہ معاملہ میں ہندو فریق کو سپریم‌کورٹ کا جھٹکہ

نئی دہلی: ملک کی‌سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے متھرا شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے مسجد کا سروے کرنے کے لئے کمشنر (کورٹ کمشنر) کی تقرر کے احکامات پر روک لگادی ہے البتہ مقدمہ کی سماعت ہائیکورٹ میں جاری رہے گی۔

 

متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں سپریم کورٹ سے ہندو فریق کو جھٹکہ لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر روک لگا دی، جس میں شاہی عیدگاہ کے سروے کے لیے کورٹ کمشنر کی تقرری کا حکم دیا گیا تھا۔

 

گزشتہ سال 14 دسمبر کو الہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا میں شری کرشنا جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کو منظوری دی تھی جس کے خلاف مسلم فریق سپریم کورٹ سے رجوع ہوا تھا۔

 

سپریم کورٹ نے ہندو فریق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، آپ کی درخواست واضح نہیں ہے۔ آپ کو واضح طور پر بتانا ہوگا کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسفر کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، ہمیں اس پر بھی فیصلہ کرنا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button