نیشنل

مودی کی تقریب حلف برداری میں شاہ رخ خان شریک

نئی دہلی ۔ نریندر مودی نے تیسری مرتبہ وزیراعظم کے طور پر حلف لیا۔ تقریب حلف برداری سے پہلے بالی وڈ کے کئی فلمیں ستاروں نے نریندر مودی کو مبارکباد دی جاچکی کئی فلمی ستارے حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔ حلف برداری تقریب میں شاہ رخ خان اور اکشئے کمار کے علاوہ دیگر مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

ان کے علاوہ سریش گوپی، فلم ساز راجکمار ہیرانی رجنی کانت اور انیل کپورکے علاوہ گوتم اڈانی، مکیش امبانی ان کے فرزند بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے تیسری بار نریندر مودی کے وزیراعظم بننے پر انہیں مبارکباد دی۔ فلم اداکار نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے تین بار حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کا موقع فراہم ہوا ہے

 

یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال وزیراعظم نے بہت مستحکم طریقہ سے ملک کو چلایا ہے اور ان کی قیادت میں جو این ڈی اے کی سرکار بنی ہے مجھے پورا بھروسہ ہے کہ وہ دیش کو آگے بڑھائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button