اسپشل اسٹوری

ہیلی کاپٹرمیں سیر _ بیٹے نے پوری کی ماں کی خواہش

حیدرآباد _ 8 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ایک نوجوان نے اپنی ماں کو اس کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کی فضائی سیر کرواتے ہوئے ماں کے برسوں کے خواب کو پورا کیا جسے اس نے اپنے غربت کے دور میں دیکھا تھا

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے شولاپور ضلع کے برشی گاوں سے تعلق رکھنے والی  ریکھا شادی کے بعد شوہر کے ساتھ الہاس نگر منتقل ہوگئی ۔ تین بچے پیدا ہونے کے بعد شوہر کا انتقال ہو گیا۔ جس وقت اس کے شوہر کا انتقال ہوا اس وقت اس کا بڑا بیٹا پردیپ ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا شوہر کی موت کے بعد ریکھا کو اپنے تینوں بچوں کی پرورش اور تعلیم کے لئے گھر سے باہر نکلنا پڑا وہ گھروں میں جھوزو پوچہ دے کر اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دی ۔ اور بڑے بننے کا خواب دکھایا ۔

پڑھ لکھ کر پردیپ ایک بڑی کمپنی میں سپروائزر بن گیا۔ اور اپنی ماں کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اسے ہیلی کاپٹر کی سیر کرواتے ہوئے اپنی ماں کی خواہش کو پورا کیا جو اپنی غریبی میں مکان کے اوپر سے گزرنے والی ہیلی کاپٹر کو دیکھتے ہوئے اس میں سفر کرنے کی خواہش ظاہر کرتی تھی

بیٹے کے اس بے مثال تحفہ کو دیکھ کر ریکھا اپنے آنسو روک نہیں پائی۔ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران کئی بار روتی رہی،

متعلقہ خبریں

Back to top button