جنرل نیوز

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاؤن کی مسجد اور عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داروں نے گروپ 4 امتحان لکھنے والوں میں موز اور جوس تقسیم کئے

کورٹلہ _ 1جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے شہر کورٹلہ میں امتحانی مراکز کے پاس مسجد کمیٹی اور عیدگاہ کمیٹی کی طرف سے بلا لحاظ مذہب امتحان لکھنے والوں میں موز  پانی اور جوس تقسیم کی گئی۔

 

ضلع پریشد ہائی اسکول کورٹلہ اور پوتنی راجیش بابو میموریل جونیر کالج کورٹلہ جہاں گروپ-4 امتحان کیلئے پہنچنے والے امیدواروں کو جو مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں ان میں جناب محمد عبدا اطہر صاحب صدر جامع مسجد کورٹلہ،جناب محمد عبدا اسرار صاحب صدر عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ، جن کے ہمراہ عیدگاہ کمیٹی کے نائب صدر محمد مظفر احمد سجو، جامع مسجد کورٹلہ کے اراکین محمد نجم الدین خازن، محمد مسیح الدین نائب صدر، حافظ سجاد صاحب امام و خطیب جامع مسجد، محمد امان اللہ موزن جامع مسجد کورٹلہ، عبدالجبار ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے محمد اویس، محمد جونید، محمد بدرالدین، محمد اکرم، محمد شازیب، محمد جامع اور دیگر موجود تھے

 

جنہوں نے امیدواروں میں موز (کیلے), فروٹ جوس،بسکٹس، پانی کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔جس کی عوام کی جانب سے کافی سراہنا کی گئی۔ اس کے علاوہ امتحان لکھنے والوں نے بھی مسلم نوجوانوں کی انسانی ہمدردی کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button