ایجوکیشن

نرمل گرلز جونیرکالج میں میناریٹی طالبات کیلئے چند نشستیں باقی، داخلہ دلوانے پرنسپل شوکت حسین خان کی اولیائے طالبات سے خواہش

نرمل: ٹی ایم آر جے سی جونیرکالج میں ایم پی سی اوربی آئی پی سی میں چند میناریٹی نشستیں محدود ہیں۔ پرنسپل جناب شوکت حسین خان کی جانب سے اولیائے طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو داخلہ دلوائیں۔ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات میں طالبات نے صد فیصد کامیابی حاصل کرکے ایچ سی ایل اوردوسرے کورسسس میں داخلہ حاصل کیا۔ نرمل گرلز جونیرکالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبات کو ایمسیٹ کی کوچنگ بھی دی جاتی ہے۔ یہاں پرطالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے اس طرح طالبات اپنے مستقبل کو روشن کرکے ایک خود مکتفی ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button