جنرل نیوز

موضع پلسی میں کانگریس پارٹی کےفلیکسی جلانے کا واقعہ،پر پارٹی قائدین کی پولیس سے شکایت درج 

بھینسہ(نامہ نگارافروزخان ) بھینسہ ڈیویژن کےکوبیر منڈل کے موضع پلسی گاؤں میں کل رات دیر گیے کچھ نامعلوم افراد کی جانب کوبیر منڈل کے موضوع میں لگے ہوئے کانگریس پارٹی کے بینرس کو جلا دیا گیا۔اسی ضمن میں آج کانگریس پارٹی کا ایک وفد موضوع پلسی کا دورہ کرتےہوئے تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔

بعدازاں یہ وفد کوبیرپولیس اسٹیشن پہنچ کرکوبیرسب انسپیکڑ شرف الدین کو ایک تحریری یاداشت پیش کرتے ہوئے ان خاطیوں کو جلدازجلدگرفتار کرتے ہوئے سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔بعدازاں شیخ امجد این ایس یو آئی صدر نے میڈیا کےنمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موضوع پلسی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ہورہے ترقی کو برداشت نہ کرتے ہوئے اس طرح کی جان بوجھ کر بدنیتی سے یہ کانگریس پارٹی کے بینرس کوجلایاگیا ہےلیکن کانگریس پارٹی ایسے لوگوں سے ڈرنے اورگھبرانے والی جماعت نہیں ہے بلکہ کانگریس پارٹی ایسے لوگوں کا ہمت سے جواب دےگی۔

ا نہوں نے کہاکہ یہ صرف پارٹی کا بینر نہیں ہے بلکہ یہ کانگریس پارٹی کا جھنڈا اٹھانے والے ہر کارکن کے فخر کی علامت ہے۔لہذا میڈیا کےزریعہ انہوں نے ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے لیڈران جن میں امجد شیخ، کولی سری کانت، نکیڈی نوین، ولاس پٹیل سوریاونشی، نکیڈی لکشمن، بھوجارام پٹیل، ایم ڈی سلیم،کےعلاوہ دیگرموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button