جنرل نیوز

مدرسہ فلاح دارین نندی پیٹ کے یومیہ درس قرآن کے اختتامی پروگرام سے مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ وجنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آباد کا خطاب

نظام آباد 10/اپریل (اردو لیکس)مدرسہ فلاح دارین نندی پیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ یومیہ درس قرآن کے اختتامی پروگرام سے مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ وجنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آباد نے خطاب کرتے ہوے امت مسلمہ کے مردوخواتین کو پیغام دیا کہ خدارااب بھی ہمارے پاس وقت ہے کہ ہم اپنے آپ کو غفلتوں سے دورکریں ہوش کے ناخن لیں اوراپنے رب کی جانب دوڑیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں راہ حق کے راہی بن کر شیطان لعین کی راہوں سے اجتناب وپرہیز کریں

کیاانسان اپنے رب کی اتنی بڑی بڑی اورعظیم الشان نعمتوں کو دیکھتا نہیں ہیکہ اس نے پیدافرمایااوردرست بنایااورپورے اعتدال کے ساتھ اس کو وجود بخشا وہ چاہتا تو جس شکل وصورت میں چاہتا ہمیں ڈھال سکتا تھا مگر احسان کا معاملہ کرکے اس نے ایک عمدہ حسین وجمیل اورمعتدل انسانی ہیئت وشکل دے کر پیداکیا پھربھی ہم اس رب کائنات کی ماننے کے بجاے نفس وشیطان کی مان کر زندگی گذارتے ہیں

ایساکیوں ؟

کہیں یہ بات تو نہیں کہ ہم نے آخرت کے دن کو بھلادیا ہے اور حساب وکتاب کو فراموش کرکے اسی دنیا وی زندگانی کو سب کچھ سمجھ لیا اوراسی خیال خام میں جی رہے ہیں کہ بس جوکچھ ہے وہ یہی زندگانی ہے یہاں کی رنگ رلیوں اورظاہری چمک دمک اوردنیا کی عیش وعشرت نے ہمیں دہوکہ میں ڈالا ہواہے اورہم اپنے رب سے دورونفوراختیارکرکے اس مختصر وفانی زندگی کو گذارنے میں ہی کامیابی سمجھ بیٹھے ہیں

اس موقع پر اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوے مولانانے کہا کہ آج اپنے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں سے لے کر نوجوان بچوں اوربچیوں کے ایمان وعوائد کی حفاظت کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے قریہ گاؤں اوردیہات سے بڑھ کر اچھے خاصے پڑھے لکھے گھرانوں اورتعلیم یافتہ خاندان بھی ایمان کے لٹیروں کے چنگل اوردام فریب میں بڑی آسانی سے مبتلا ہوتے جارہے ہیں کہیں قادیانیت کا فتنہ سرچڑھ کے بول رہا ہے تو کہیں شکیل بن حنیف نام کا فتنہ مسلمانوں کے درمیان دندنارہاہے تو کہیں فیاض بن یاسین اورانجینر علی مرزا جیسے بے ایمان وبد عقیدہ لوگ مال ودولت اور علاج ومعالجہ کے نام پر ہمارے ایمان پر شب خوں ماررہے ہیں اس لےء موجودہ دورمیں خواتین اسلام کو بطورخاص علماء مدارس اورمساجد سے رابطہ کرکے ہی عمل کرنا چاہیے اخیر میں مدرسہ فلاح دارین نندی پیٹ کا دینی خدمات کا ذکرکرتے ہوے ہرگھر سے اکم ازکم ایک بچہ کو حافظ قرآن بنانے کی ترغیب دی نیز مالی تعاون کی جانب بھی توجہ دلاتے ہوے رقت انگیز دعاء فرمای اس موقع پر حافظ عبدالرشید صدرجمعیہ علماء مفتی فیاض حافظ عمران حافظ شیخ ندیم کے علاوہ مالکان مکان عبدالحکیم اورکلیم صاحبان ودیگر ذمہ داران مدرسہ اورمنتظمین پروگرام موجود تھے خواتین کی ایک بڑی تعداد نے اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوے بھرپوراستفادہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button