نیشنل

ٹرین میں ٹی ٹی کی غنڈہ گردی۔ مسافر کو بری طرح سے پیٹ دیا۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ٹرین میں مسافر کے ساتھ ٹی ٹی کی غنڈہ گردی کا ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ ٹی ٹی کی اس حرکت پر وزیر ریلوے پر شدید تنقیدیں کر رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ٹی مسافر کو مار پیٹ رہا ہے۔ سلیپر کوچ میں سوار مسافر کے ساتھ ٹی ٹی نے بے رحمی کے ساتھ پٹائی کی وہاں موجود دیگر مسافرین نے اس منظر کی ویڈیو گرافی کر لی۔

 

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 18 جنوری کا ہے بریلی لکھنو ایکسپریس میں ٹی ٹی نے مسافر کے ساتھ یہ حرکت کی۔ ٹی ٹی اور مسافر کے درمیان کسی بات پر بحث تکرار ہوئی جس کے بعد ٹی ٹی نے مسافر کو بری طرح سے پیٹ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button