جنرل نیوز

ملک میں موجودہ حالات میں کانگریس امیدوار کی کامیابی ضروری  نظام آباد کارپوریٹر ایم اے قدوس کی قیادت میں انتخابی مہم 

نظام آباد:5/مئی (پریس نوٹ) نظام آباد حلقہ پارلیمان کانگریس امیدوار مسٹر ٹی جیون ریڈی کی کامیابی کیلئے سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کی قیادت میں کانگریس قائدین اسد بن حمدان، ناصر بن سعید غانم، عزیز انصاری، محمد فرحان، محمد سرفراز نے بلدی ڈویژن نمبر 58 دھاروگلی، احمدی بازار، نہرو پارک، برکت پورہ، لائین گلی،

 

بڑا بازار، آعظم روڈ کے تجارتی علاقوں اور رہائشی علاقوں میں دوکانوں و مکانوں پر جاکر انتخابی مہم چلائی اور رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے موجودہ ملک کے حالات وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی مخالف عوام پالیسیوں، دستور کو بدلنے کی ناپاک کوششوں اور مسلمانوں کے تحفظات اور سیکولرازم کے خاتمہ کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی اپیل کی گئی۔ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے کہاکہ کانگریس پارٹی مرکز میں اقتدار پر آنا ضروری ہے تب ہی ملک میں مسلم اقلیت ودلت محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کانگریس حکومت کئی فلاحی و ترقیاتی اسکیمات روبہ عمل میں لارہی ہے

 

اور اب پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر نیا انتخابی منشور بھی جاری کیا گیا ہے۔ کارپوریٹر ایم اے قدوس نے نظام آباد کے رائے دہندوں بالخصوص مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار ٹی جیون ریڈی کو قیمتی ووٹ دے کرکامیابی سے ہمکنار کرنا ضروری ہے۔

 

انہوں نے مسلمانوں سے کہاکہ اپنے ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچائیں اور متحدہ طورپر ایک ایک ووٹ کو کانگریس امیدوار کے انتخابی نشان ہاتھ کے نشان کو ووٹ دیں اور موجودہ حالات میں سیاسی شعور کا ثبوت دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button