جنرل نیوز

عادل آباد میں مجلس کے نمائندہ کونسلر سید شاہ راشد الحق نے اپنے ذاتی خرچے سے شہر کی تین مساجد میں سی سی کیمرے لگائے

عادل آباد میونسپل کے وارڈ نمبر 31 کے نمائندہ مجلسی کونسلر سید شاہ راشد الحق نے اپنے ذاتی خرچے سے عادل آباد شہر مستقر کے تین مساجد جس میں مدینہ مسجد ،گُلزار مسجد اور مسجدِ زہرہ میں ہائی کانفگریشن کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے ۔اس موقع پر نمائندہ مجلسی کونسلر سید راشد الحق نے بتایا کہ ملک اور ریاست کا ماحول خراب ہو رہا ہے، اس لیے مساجد کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگانا ضروری ہو گیا ہے۔ تاکہ سماج دشمن عناصر کوئی غلط کام کریں تو اس کا ریکارڈ موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر چیز کا فیصلہ کیمرہ ہی کر رہا ہے۔ کسی بھی واقعے پر سب سے پہلے سی سی ٹی وی چیک کیا جاتا ہے۔تاکہ کسی ناگہانی صورتحال میں کیسز کی حقیقت سامنے لانے میں آسانی ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ قانون سے چلتا ہے۔اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے قانون کو ثبوت ملیں گے۔اور جرم کے مرتکب افراد کو سزا ملےگی۔اس موقع پر محمد شکیل احمد ، محمد سبحان، محمد خالد و دیگر موجود تھے ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button