اسپشل اسٹوری

“سعودی آٹوموبائل فیڈریشن” کی مینٹیننس ٹیم میں شامل سعودی خاتون

ریاض۔ کے این واصف

سعودی خواتین کا ہر شعبہ حیات میں مردوں کے شانہ بہ شانہ ہونے کی خبریں آئے دن سامنے آرہی ہیں اس سلسلہ کی تازہ خبر یہ ہے کہ سعودی خاتون نجوی الشریوفی نے کار ریسنگ سے اپنے جنون اور پھر “سعودی آٹو موبائل فیڈریشن” کی مینٹینس ٹیم میں شمولیت کے سفر کی کہانی ہے۔

 

الاخباریہ چینل کو انٹرویو میں نجوی الشریوفی نے کہا کہ “کار انسپیکشن اور کار ریسنگ” کے میدان میں خواتین کو آنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ پانچ سال قبل کار ریسنگ کا شوق آٹو موبائل فیڈریشن کی مینٹیننس کی ٹیم میں شمولیت کا باعث بنا۔وہ کار ریسنگ دیکھنے آتی تھیں اور کار ریس میں شرکت کی خواہش تھی۔

 

تاہم ایک ملاقات کے دوران انہیں تکنیکی معائنہ ٹیم کا حصہ بننے کی پیشکش اور اس حوالے سے ضروری تربیت فراہم کی گئی۔نجوی الشریوفی کا کہنا تھا کہ “کار ریس مینٹیننس کمیٹی کے ساتھ وہ 20 سے زیادہ مقابلوں میں کار مینٹینس کے حوالے سے اپنی خدمات فراہم کر چکی ہیں جن میں ڈاکار ریلی، حائل ریلی، جدہ میں فارمولا ون اور الدرعیہ میں فارمولا ای شامل ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس میدان میں آنے والی الشرقیہ ریجن کی پہلی سعودی خاتون ہیں۔
بہر حال سعودی خواتین زندگی کے ہر شعبہ مین اپنی موجودگی درج کررہی ہین اور کامیابی کے ساتھ اپنے قدم جمارہی ہین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button