تلنگانہ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایوارڈس کے لئے صحافیوں سے درخواستیں طلب _ 28 جون آخری تاریخ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے

فیض محمد اصغر، انور ادیب،تبسم فریدی ایوارڈس کا فخریہ اعلان

 

حیدرآباد 15/جون ( پریس نوٹ)   تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF)نے اپنی پہلی اردو صحافیوں کی قومی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد اپنے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ایوارڈس، فیض محمد اصغر، انور ادیب،تبسم فریدی جیسے ممتاز صحافیوں کے نام سے موسوم ہوں گے۔ اگلے مہینے جولائی 2023 کو حیدرآباد میں مجوزہ پروقار تقریب میں یہ ایوارڈ تفویض کیے جائیں گے۔ یہ ایوارڈز برائے سال 2021 اور 2022 کیلئے ریاست تلنگانہ کے کہنہ مشق اردو صحافیوں کیلئے مختص ہے ۔

 

ایوارڈس دس ہزار روپے نقد رقم ، مومنٹو،سند،شال و گلدستہ پر مشتمل رہے گا۔ ایوارڈز کیلئے 28جون 2023 تک نامزدگی درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ فیڈریشن کی ضلعی تنظیم اپنے اپنے ضلع سے 3 منتخب اردو صحیفہ نگاروں کے نام ایوارڈز کیلئے منتخب کرتے ہوئے روانہ کریں۔ جن اضلاع میں فیڈریشن کی شاخ موجود نہ ہو وہاں سے راست انفرادی نامزدگی قبول کی جائیگی۔

 

ایوارڈزکی نامزدگی کی شرائط

•گریٹر حیدرآباد کیلئے 25 سال سے زیادہ صحافتی خدمات اور اضلاع میں 20 سال سے زیادہ نمایاں اردو صحافتی خدمات لازمی ہے۔

•حیدرآباد سے 5 نامزدگیاں قبول کی جائے گی۔

•فیڈریشن کی جیوری کا فیصلہ قطعی ہوگا۔

•جیوری کو کسی بھی تجویز کو منظور/ نا منظور کرنے کا مکمل اختیار حاصل رہیگا۔

•جیوری پر سوال اٹھانے کا کسی کو بھی اختیار نہیں ہوگا۔

 

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن اپنے تمام ضلعی یونٹس سے خواہش کرتی ہے کہ وہ بغیر کسی تحفظ ذہنی ایوارڈز کے مستحقین کے نام ہی تجویز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button