نیشنل

گجرات کے راجکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے

احمدآباد _ 26 فروری ( اردولیکس) گجرات  کے راجکوٹ ضلع میں آج دوپہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ضلع راجکوٹ میں آج 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم اس جھٹکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ فی الحال زلزلے کے مرکز کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ سیسمولوجی ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹ کر کے راجکوٹ میں زلزلے کی جانکاری دی ہے۔ راجکوٹ میں 3.21 بجے زلزلہ آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ 4.3 شدت کے زلزلے کا مرکز راجکوٹ سے 270 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

گجرات کے امریلی میں 24 گھنٹوں میں 6 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ تاہم، ریکارڈ کے مطابق، امریلی کے ارد گرد تقریباً 400 آفٹر شاکس کی اطلاع ملی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button