جنرل نیوز

مولانا شعیب قاری ادریس انصاری "وائس آف میڈیا (شعبہ اُردو) کے پونہ صدر منتخب _ قومی صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے کیا اعلان

وائس آف میڈیا مُلک کے ۳۰ ہزار صحافیوں کی ایک بڑی اور متحرک تنظیم هے جو مثبت صحافت کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اور مُلک کو منفی صحافت کے ذریعے ھونے والے بڑے خطرناک حالات سے بچانے کے ساتھ ساتھ مُلک میں صحافیوں کے تحفظ اور اُنکے حقوق کے لئے لڑ رہی ہے جس کی وجہ سے مُلک کے صحافی بڑی تعداد میں اِس تنظیم سے جُڑ رھے ھیں ، اِس وقت تنظیم کا دائرہ ۳۰ صوبوں میں پھیل چکا ھے

 

، تنظیم کے بانی صدر جناب سندیپ جی کاڑے اور اراکین نے شعبہ اُردو بھی تشکیل دیا ھے جس کے قومی صدر مفتی محمد ھارون ندوی اور مہاراشٹر صدر ایشیاء ایکسپریس اورنگ آباد کے جناب مجتبٰی فاروق صاحب کو منتخب کیا گیا ہے ، جو ہر ضلع اور ہر شہر میں صحافت سے جُڑے متحرک افراد کو ذمےدار متعین کر رہے ہیں ، پونہ شھر سے نوجوان عالمِ دین مولانا شعیب قاری ادریس انصاری جو وہاں کے ایک مشہور نیوز پیپر ” میرا بھارت ٹائمز” اور ” روزانہ نیوز پونے” کے نمائندہ ھے

 

ان كو مفتی محمد ھارون ندوی قومی صدر اور عبدل کریم سالار صاحب کے ہاتھوں اقراء کالج جلگاؤں میں لیٹر دیکر پونہ شھر کی ذمے داری دی گئی ، اِس اُمید کے ساتھ کہ وہ جلد از جلد اپنے علاقے میں وائس آف میڈیا کے ذریعے مُلک و ملت کی بہتر خدمات انجام دیتے ہوئے خاص طور پر صحافیوں کو تنظیم سے جوڑ کر اُنکے حقوق کی کے لئے كام کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button