نیشنل

چوری کے ایک کیس میں ملزم کے طور پر مرکزی وزیر عدالت میں حاضر

کولکتہ _ 11 جنوری ( اردولیکس ڈیسک مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلہ  نتیش پرامانک، چوری کے ایک کیس  میں ملزم کے طور پر منگل کو مغربی بنگال کی علی پوردوار عدالت میں پیش ہوئے۔ 11 نومبر 2022 کو علی پوردوار کی ایک عدالت نے 2009 میں چوری کے ایک کیس کے سلسلے میں نتیش پرامانک کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ لیکن کولکتہ ہائی کورٹ نے 23 نومبر کو اس پر روک لگا دی تھی۔

 

انہیں 12 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا ۔ وہ عدالت کی اس ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے پیش نظر منگل کو عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ علی پوردوار ریلوے اسٹیشن کے قریب سونے کی ایک دکان اور بیرپاڈا میں سونے کی دو دکانیں 2009 میں لوٹی گئیں۔ اس  کیس  میں، ایک دوسرے شخص کے ساتھ مرکزی وزیر نتیش پرامانک بھی ملزم ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button