تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 12 وزرا کے ساتھ لیا حلف _ تلنگانہ کابینہ میں ایک بھی مسلم نمائندگی نہیں

حیدرآباد _ 7  دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے دوسرے چیف منسٹر کی حیثیت سے ریونت ریڈی نے 12 وزرا کے ساتھ حلف لے لیا لیکن افسوس ہے کہ اس مرتبہ ایک بھی مسلم چہرہ کابینہ میں نہیں رہا ۔ کیونکہ کانگریس نے اس مرتبہ 5 مسلمانوں کو ٹکٹ دئے تھے جن میں ایک بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس کے باوجود یہ سمجھا جا رہا تھا کہ کانگریس پارٹی کسی ایک مسلمان کو کابینہ میں نمائندگی دے گی۔ کیونکہ مسلمانوں کے ووٹوں کی بدولت کانگریس کو اقتدار حاصل ہوا ہے اس کے باوجود کانگریس قیادت نے اس سلسلہ میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ جس سے ریاست کے مسلمانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے

نئی کابینہ میں 12 وزراء کو شامل کیا گیا ہے مزید 6 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے توقع ہے کابینہ کی توسیع میں مسلم نمائندگی دی جائے گی۔ شاید متحدہ آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاست میں یہ پہلا موقع ہے جس میں کابینہ میں ایک بھی مسلم چہرہ شامل نہیں ہے  کسی ایک مسلم قائد کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے انھیں کونسل کا رکن بھی بنایا جا سکتا ہے فی الحال کونسل کے دو تین نشست خالی ہورہے ہیں

ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کے دوسرے چیف منسٹر کے طورپر آج دوپہرٹھیک ایک بجکر 4منٹ پر ریونت ریڈی نے شہرحیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں حلف لیا۔گورنرڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ان کے ساتھ وزرا ملوبھٹی وکرامارکا،اتم کمارریڈی،کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی،سیتکا،کونڈاسریکھا،سریدھربابو،پی سرینواس ریڈی،ٹی ناگیشورراو،دامودرراج نرسمہا، سدرشن ریڈی، پونم پربھاکر نے بھی حلف لیا۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران بشمول پارٹی کے صدرملکارجن کھرگے سونیاگاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، وزیراعلی کرناٹک سدارامیا،ان کے نائب ڈی کے شیواکمار، کرناٹک کے کئی وزراء اور پارٹی لیڈران کے علاوہ دوسری ریاستوں کے پارٹی لیڈران نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے 300 افراد کے ارکان خاندان بھی شریک ہوئے۔ حلف برداری تقریب میں تقریبا ایک لاکھ 30 ہزار افراد شریک ہوئے۔ کانگریس کی مرکزی قیادت نے وسیع تر مشاورت کے بعد اس اہم ترین عہدہ کے لئے ریونت ریڈی کے نام کو قطعیت دی تھی۔ اس تقریب میں ریاست کے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں پارٹی لیڈران اورکارکنوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button