جنرل نیوز

عادل آباد میں رکن اسمبلی جوگورامنا نے بدھا پرنیما تقریبات میں شرکت کی

عادل‌ آباد۔5/مئی(اردو لیکس)سابق وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے گوتم بدھ کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے اور پرامن زندگی گزارنے اور اس عظیم انسان کے عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا۔سابق وزیر و رکن اسمبلی جوگورامنا نے جمعہ کے روز اشوکا سمراٹ بدھا وہار کیلاس نگر میں منعقد بدھا پرنیما تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور گوتم بدھ کی تصویروں پر گلُ ہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

 

اس موقع پر رکن اسمبلی جوگورامنا نے بدھا پرنیما تقریبات کو پُر جوش انداز میں منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی تاکہ آنے والی نسلوں تک ثقافت اور روایات کی انفرادیت کو پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مہاتما گوتم بدھ نے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے قربانی دی۔انہوں نے تجویز دی کہ مساوی معاشرے کے قیام کے لیے سب کو ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اچھے خیالات کو آگے بڑھا کر ہمیں مل کر سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔

 

امبیڈکر جینتی اتسو کمیٹی کے چیئرمین درگم شیکھر نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔درگم شیکھر نے یاد دلایا کہ حال ہی میں امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب بھی شاندار طریقے سے منعقد کی گئی تھی۔قبل ازاں سمتا سینک دل کی قیادت میں شہر مستقر میں ایک ریالی نکالی گئی۔جو کے اشوکا بدھا وہار سے شہر کے اہم راستوں سے ہوتی ہوئی واپس اشوکا بدھا وہار پر اختتام پذیر ہوئی۔گوتم بدھ اور امبیڈکر کے لباس میں ملبوس بچے ریالی میں خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔جئے بھیم کے نعروں کے درمیان ریالی پرجوش انداز میں آگے بڑھی

 

۔اس موقع پر امبیڈکر جینتی اتسو کمیٹی کے چیرمین درگم شیکھر،امبیڈکر میموریل ایسوسی ایشن کے صدر بابا صاحب کامبلے، قائدین دادا صاحب، میتو پرہلاد، شیلندر واگھمارے، شوبھاتائی تلجاپورے کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button