تلنگانہ

کورٹلہ ٹاون میں بھاری ترنگا ریالی _ مسلمانوں کی کثیر تعداد بھی شریک

کورٹلہ _13 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے پیش نظر بھاری ترنگا ریالی نکالی گئی۔جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین و کارکن کے علاوہ مجلس بلدیہ کی چیئرپرسن، کونسلرس، اسکول اور کالج کے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ترنگا ریالی کنگ گارڈن سے شروع ہو کر گودام روڈ نندی پر اختتام کو پہنچی۔ریالی میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو مجاہدین آزادی کی تصاویر پر مشتمل بیانرس ہاتھوں میں رکھے تھے جس مولانا ابوالکلام آزاد ، ڈاکٹر ذاکر حسین اور دیگر مسلم مجاہدین آزادی کی تصاویر بھی شامل تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button