نیشنل

جاوید اختر نے گستاخ مصنف سلمان رشدی پر پیش آئے حملہ کی مذمت کی

ممبئی _ 13 اگست ( اردولیکس) بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار و اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے گستاخ سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کی۔ جس پر امریکہ میں ایک عوامی تقریب میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا  تجربہ کار نغمہ نگار جاوید اختر نے ٹویٹر پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے حملہ آور کو ‘جنونی’ قرار دیا۔ اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، "میں سلمان رشدی پر کچھ جنونی لوگوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ نیویارک پولیس اور عدالت حملہ آور (sic) کے خلاف ممکنہ سخت ترین کارروائی کریں گے۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button