انٹر نیشنل

اقلیتوں کا تحفظ ہندوستان کی ذمہ داری، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کا بیان

حیدرآباد: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے
ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زوردیا۔ آئی آئی ٹی بمبئی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی کونسل کے رکن کی حیثیت سے ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، طلبا اور اساتذہ کی آزادی اور ان کے حقوق کا تحفظ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنوع ایک ایسی خوبی ہے جو آپ کے ملک کو مضبوط بناتی ہے۔ یہ سمجھنا ہر ہندوستانی کا پیدائشی حق ہے لیکن یہ اس کی ضمانت نہیں ہے۔ اسے ہر روز بہتر اور مضبوط بنانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل تین روز کے ہندوستان کے دورہ پرہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button