تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں بارش،حیدرآباد میں آدھی رات کے بعد دھواں دھار بارش۔ موسم سرد

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں کل رات نصف کے بعد دھواں دھار بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور نشیبی علاقوں میں پانی کےداخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

 

آدھی رات کے بعد ہوئی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک نہیں تھی جس کی وجہ سے کہیں بھی ٹریفک جام وغیرہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بارش کا سلسلہ صبح تک بھی جاری رہا جس کی وجہہ سے اسکول جانے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

 

 

البتہ اس کے بعد بارش کا سلسلہ تھم گیا لیکن موسم اب آلود ہے۔ اسی دوران ریاست کے کئی مقامات سے بارش کی اطلاعات ملی ہیں، اسی دوران محکمہ موسمیات میں اگلے دو دنوں تک ریاست تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

 

 

زبردست بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے بعض اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔جمعرات کے دن آصف اباد ضلع میں سب سے زیادہ 11.3 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح عادل آباد، نرمل، کریمنگر ،ملوگو، ورنگل اضلاع سے بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button