نیشنل

بی‌ جے پی ہوگی اقتدار سے محروم۔ ڈی بی لائیو کا سب‌سے ہٹ کر اگزٹ پول

نئی دہلی۔ لوک سبھا انتخابات سے متعلق ایگزٹ پولس جاری کر دیے گئے ہیں جن میں سے اکثریت نے این ڈی اے کی اقتدار پر واپسی کی پیش قیاسی کی ہے لیکن اس درمیان ایک ایسا ایگزٹ پوری بھی سامنے آیا جو ان تمام سے ہٹ کر ہے۔ڈی بی لائیو کے ایگزٹ پول میں اتر پردیش جیسی بڑی ریاست میں اپوزیشن اتحاد کو 80 میں سے 32 تا 34 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ڈی بی لائیو کے ایگزٹ پول کا ماننا ہے کہ اس بار بی جے پی سرکار اقتدار سے محروم ہو جائے گی اور انڈیا اتحاد اقتدار پر آئے گا

 

اس ایگزٹ پول میں انڈیا اتحاد کو 260 سے 290 نشستیں ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش میں جہاں انڈیا اتحاد کو 32 سے 34 نشستیں ملیں گی وہیں این ڈی اے اتحاد کو 46 تا 48 نشستوں پر کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کو 26 تا 28 نشستیں ملیں گی جبکہ بی جے پی 11 تا 13 سیٹوں تک محدود ہو کر رہ جائے گی، ریاست بہار میں این ڈی اے کو صرف 14 تا 16 سیٹیں ملنے کی امید ہےجبکہ انڈیا اتحاد کو سب سے زیادہ 24 تا 26 سیٹیں ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے، شمالی ہند کی ریاست کرناٹک میں این ڈی اے کو آٹھ تا 10 جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 18 تا 20 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اسی طرح اور بھی کئی ریاستوں میں ڈی بی لائیو نے انڈیا اتحاد کو برتری دکھائی ہے۔

 

واضح رہے کہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کل کانگریس کے ساتھ شامل جماعتوں کا اجلاس طلب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انڈیا اتحاد 295 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔کال جتنے بھی ایگزٹ پولس جاری کیے گئے ان میں این ڈی اے اتحاد کے اقتدار پر واپسی کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پول سب سے ہٹ کر ہیں، درحقیقت اقتدار کسے حاصل ہوگا اس کا فیصلہ نتائج کے بعد ہی ہوگا، یہ تو اگزٹ پولس ہیں ایگزاکٹ پول تو 4 جون کو ہی پتہ چلے گا۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button