جنرل نیوز

شاید کہ اترجاے ترے دل میں میری بات_ دینی مدارس کو درپیش خطرات اسباب اورحل 

 

مضمون ‌نگار

 *عبدالقیوم شاکر القاسمی* 

9505057866

 

ہم سب جانتے اوراچھی طرح مانتے ہیں کہ دینی مدارس حفاظت اسلام کے قلعے اوراسلامی پاورہاوس ہیں جہاں سے ملک بلکہ پوری دنیا میں امن وامان کے قیام کا درس اورتہذیب ومذہب کی حفاظت کرنے والے سپاہی تیارہوتے ہیں تعلیم وتربیت کی پاسداری کرنے اوروطن سے محبت کرنے والے افراد وجودمیں آتے ہیں اورجوکردار ملک کی آزادی میں ان دینی مدارس اور اس کے ذمہ داران وفضلاء نے ادا کیا وہ تاریخ کے اوراق میں آج بھی محفوظ ہیں اورسنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں

لیکن بدقسمتی سےآج ملک میں کچھ فرقہ پرستوں اورشدت پسندوں کی جانب سے ان مدارس اسلامیہ کے کردار کو مشکوک بنانے اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے جس کو ان شاء اللہ کبھی کامیابی نہیں ملے گی اور ان دشمنان مدارس کو منھ توڑ جواب دیاجاے گا جس کے لےء ملک کی سب سے بڑی اور فعال تنظیم جمعیۃ علماء ہند متحرک وسرگرم ہوچکی ہے اور سرجوڑ کر حسن تدبیر میں لگی ہوی ہے اللہ پاک ان جملہ ذمہ داران کو مزید حوصلہ دے اور ان کی مساعی کو قبول فرماے

لیکن

راقم سطور ذمہ داران مدارس سے بس عرض گذار ہیکہ اسبابی اعتبار سے ہمیں اب اپنے مدارس کے تحفظ کے لےء اقدامات اور عملی میدان میں آکر نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ مالیہ ودیگر دستاویزات کو درست کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے قانونی اعتبار سے کسی ذی علم وواقف کار کو اپنا سرپرست بنائیں اور ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے بشمول دیگر بڑے اداروں کی جانب سے آنے والی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جاے یوپی کے علاوہ دیگر ریاستوں کء علماء کرام وذمہ داران مدارس سرجوڑ کر بیٹھیں اور موجودہ حالات کے پیش نظراکابرین وعلماء کرام کے بتاے ہوے راہ نمایانہ خطوط پر عمل ہوجائیں آپسی اتحاد واتفاق کے ساتھ ہربات کو مدارس والوں تک پہونچائیں اور ایک دوسرے کے لےء معاون بن کر تحفظ مدارس کو یقینی بنائیں

بطورخاص ۔۔۔۔درج ذیل حوالہ سے بہت ہی احتیاط برتی جاے کہ

آج کل مدرسوں کی حالت زار دکھانے کے لئے کچھ دلال میڈیا مدرسوں کا دورہ کررہے ہیں اور طلباء سے اُلٹے پلٹے سوال کرتے ہیں، رہائش کھانا وغیرہ دکھاکر مدرسوں کی خراب حالت کا پروپیگنڈہ کرتے ہیں ـ

اگر کسی مدرسے میں کوئی کمیرہ مین یا میڈیا سے وابستہ افراد پہونچے تو ہوشیار ہوجائیں ـ بات نہ کریں، مدرسے میں داخل ہونا چاہے تو کہدیں ابھی ناظم صاحب یا صدر صاحب نہیں ہیں ـ اگر بات کرنی ہی پڑے تو کسی سمجھدار آدمی کو آگے کریں ـ بلکہ راقم کی راے ہیکہ باضابطہ کسی ایک ذمہ دار کو طےء کردیں کہ بوقت ضرورت وہی ذمہ دار میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرے بچوں سے تو بالکل بات نہ کرنے دیں ـ سرکار کے خلاف براہ راست بولنے کے بجائے کہدیں کہ ہمارے ذمہ داروں کی میٹنگ ہوگی وہ مناسب فیصلہ کریں گے ـ بغیر کیمرے کے بھی داخل کرنا خطرے سے خالی نہیں، آجکل خفیہ کیمرے ہوتے ہیں اس لےء اہل مدارس اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوے مدرسوں کی دیکھ بھال کریں بطورخاص ناظم مدرسہ اور دارالاقامہ کے ذمہ دار اساتذہ کرام کثرت اوقات مدرسہ ہی میں صرف کریں تو مناسب رہے گا

جمعیۃ علماء کے عظیم قائد مولانا سید محمود اسعد مدنی مدظلہ العالی نے جو بہترین لائحہ عمل دیا ہے اس پر سختی سے عمل پیرا ہوں اسی طرح امیرالہند استاذالاساتذہ حضرت مولاناسید ارشد مدنی صدرجمعیۃ علماء مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم ودیگر شرکاء اجلاس وذمہ داران نے جو قیمتی باتوں کی جانب فی الفور راہنمای فرمای ہے یعنی ( مدارس اسلامیہ کے داخلی نظام مالیت وتعلیم کی شفافیت ) تو تمام ہی نظماء وذمہ داران دینی مدارس اس پر نظر ثانی کرلیں تاکہ فرقہ پرستوں کو کوی موقع ہاتھ نہ لگنے پاے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button