انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کپ کرکٹ؛ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

حیدرآباد _ 27 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے ون ڈے ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے  دی ۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔ جنوبی افریقہ کے لیے کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے 10ویں وکٹ کے لیے 11 رنز جوڑے۔ مہاراج نے محمد نواز کی بالنگ پر وننگ چوکا لگایا۔ ایڈن مارکرم نے 91 رنز بنائے جبکہ شمسی نے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں ۔

 

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ بابر اعظم اور سعود شکیل نےنصف سنچریاں بنائیں ۔ جنوبی افریقہ نے ہدف 47.2 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد وسیم، حارث رؤف اور اسامہ میر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر 29، مارکو جانسن 20، ہینرک کلاسن 12، راسی وین ڈیر ڈوسن 21، ٹیمبا باووما 28، کوئنٹن ڈی کوک 24 اور جیرالڈ کوٹیز 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور اسامہ میر نے 2،2 کامیابیاں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button