جنرل نیوز

4 مئی کو نظام آباد میں روزنامہ سیاست کی جانب سے ووٹ کی اہمیت پر شعور بیداری پروگرام۔

نظام آباد:یکم/ مئی (اردو لیکس) روزنامہ سیاست حیدرآباد کی جانب سے 4/ مئی 2024 ء بروز ہفتہ بوقت شام 7 بجے بمقام لمراء گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں رائے دہندگان میں ووٹ کی اہمیت پر شعور بیداری پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں محمد جاوید علی نمائندہ سیاست نظام آباد و کاماریڈی نے بتایا کہ اس اجلاس میں تمام مسالک کے علمائے دین، حفاظ، مشائخین کے علاوہ دانشوران ملت شرکت کریں گے۔محمد جاوید علی نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخابات سیکولر اور فاششٹ طاقتوں کے درمیان منعقد کئے جارہے ہیں اگر مسلم رائے دہندے ووٹ ضائع کرتے ہیں تو آنے والے 5سالوں تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا اور ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ووٹ دینا ہے اور مسلمانوں کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے اور فیصلہ کن موقف رکھتا ہے اس اجلاس کو کامیاب بنانے کی روزنامہ سیاست کی جانب سے پرُ زور اپیل کی جارہی ہے۔ محمد جاوید علی نے شہریان نظام آباد بالخصوص نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ شعور بیداری پروگرام میں بروز ہفتہ بوقت شام 7 بجے بمقام لمراء پر گارڈ فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں شرکت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button